Add To collaction

تحریری مقابلہ(زینت)

غزل
موسم کی بحالی ایسی طبیعت کس نے دیکھی ہے
محبت میں ناکام ایسی صورت کس نے دیکھی ہے

یادوں کے طویل سفر میں ہے منزل مقصود لا حاصل
شہر خموشاں میں ایسی صعوبت کس نے دیکھی ہے

حسن کے بازار میں جب لگی بولی پیغمبر یوسف کی
خریدنے بوڑھی ماں ایسی عورت کس نے دیکھی ہے 

محبتوں کا زوال ہوا ہی کب ہے سنو میرے دوستو
قربت سے پرے الفت ایسی شہرت کس نے دیکھ ہے

ہے میری رونق بزم خیال میں فقط آپ ہی سے جاناں
واقعی تیرے رخ پر ایسی زینت کس نے دیکھی ہے

دشمن تو دشمن ہی ٹھہرے مگر اپنے بھی کم نہ تھے
خوب نبھائی رسمِیں ایسی فطرت کس نے دیکھی ہے

نہ کر یوں ہی یقین آسیؔ فقد خد و خال دیکھ کر
جہالت کے دور میں ایسی وحشت کس نے دیکھی ہے

✍️ آسی عباد الرحمٰن وانی✍️ 




   10
2 Comments

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

23-Feb-2022 05:44 PM

Nice

Reply

Raushan

21-Feb-2022 09:04 PM

👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻

Reply